مساوی الاؤنسسز اور مراعات پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلا تفریق ایک جیسے ادا کئے جائیں،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم مساوی الاؤنسسز اور مراعات پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو بلا تفریق ایک جیسے ادا کئے جائیں، خاص اور عام طبقے کی تفریق کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے، بصورت دیگر پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین بھرپور احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارپنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے صدارتی اختیار ات کے تحت اپنے سٹاف پر مراعات کی بارش کر رکھی ہے، وزیراعظم پاکستان نے وفاقی ملازمین کو عید پر اضافی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کر دیا، افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس ٹیکنیکل الاؤنس یوٹیلیٹی الاؤنس جو ڈیشنل الاؤنس و دیگر الاؤنسسز کے نام پر لاکھوں روپے دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے لیکن عام سرکاری اداروں کے ملازمین کوان تمام مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مساوی الاؤنسسز اور مراعات پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو بلا تفریق ایک جیسے دئیے جائیں، اور یہ خاص اور عام طبقے کی تفریق کا سلسلہ ختم کیا جائے بصورت دیگر تمام سرکاری اداروں کے ملازمین ملک بھر میں بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں