مرکزی دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں معزز و محتشم مہمانوں کی آمد

Spread the love

اردو گلوبل نیوز نمائندہ خصوصی بھیرہ شریف ۔
آج مرکزی دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں معزز و محتشم مہمانوں کی آمد ہوئی۔
جناب وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری صاحب اور ممبر نیشنل اسمبلی محترم سید جاوید حسنین شاہ صاحب کا پر تپاک استقبال کیا گیا ، حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف نے ڈاکٹر پیر ابو الحسن محمد شاہ صاحب اور صاحبززادہ محمد نعیم الدین شاہ صاحب کے ہمراہ مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی ۔
اس پروگرام کا مقصد الکرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام میں معاونت فرمانے والی عظیم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔
پیر صاحب نے اپنی گفتگو میں دونوں معزز حضرات کی کاوشوں کو سراہا اور محبتوں کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر دار العلوم بھیرہ شریف کے معزز اساتذہ کرام اور طلباء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں