کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پولیس افسر گرفتار

Spread the love

بھارت کا بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے ایک اور افسر گرفتار

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں غیر ملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے را کے نیٹ ورک کے لیے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کے افسر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ اے ایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ہے، گرفتار ملزم کراچی ائیرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی اس نیٹ ورک کے لئے کام کرتے ہوئے گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں