ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے صدقے ایک عظیم رات عطا فرمائی جو ہزارمہینوں سے افضل ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کے صدقے ایک عظیم رات عطا فرمائی جو ہزارمہینوں سے افضل ہے، آج جب کورونا وباء سے تمام کا رروبار عالم معطل ہیں تو یہ وقت اپنے رب کریم سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط تربنانے کا ہے، مالک کو راضی کرنے اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کا ہے، اور ہمیں مخلوق خدا جو کہ اللہ کریم کا کنبہ ہے اس سے بھلائی کرنے کا موقع میسر آیا ہے تاکہ مخلوق کی ہر ممکن امداد کرکے اللہ کو راضی کر لیا جائے، مشکل کی اس گھڑی میں اپنی بہادر افواج اور حکومت کے شانہ بشانہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھڑے ہیں کورونا جیسی مہلک وباء سے ہم سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تاکہ اس وباء کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔ ایک مزدور اپنی محنت مزدوری کرکے بال بچوں کو 2 وقت کی روٹی فراہم کرنے میں مشکل دور سے گزر رہا ہے جب تک اس وباء کا خاتمہ نہیں ہوتادیہاڑی دار طبقہ کا محنت مزدوری کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے، کارروبارِ زندگی بالکل مفلوج ہوچکے ہیں جس کیوجہ سے سفید پوش غریب، دیہاڑی دار طبقہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقہ کورونا وائرس کیوجہ سے بری طرح متاثر ہو رہاہے، صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ گردونواح میں موجود سفید پوش افراد کی ایسے طریقے مدد کریں کہ دوسرے ہاتھ کو بھی علم نہ ہو تاکہ سفید پوش افراد کی سفید پوشی کا بھرم بھی قائم رہے اور اللہ رب العزت بھی راضی ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں