ضلع جہلم میں جاری تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)ضلع جہلم میں جاری تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں، ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل کا استعمال ہماری اولین ترجیح ہے، غیر معیاری کام کی صورت میں ٹھیکیدار کو رقم ادا نہیں ہوگی،اسکا کام اکھاڑ دیا جائیگا،صرف معیار کے مطابق کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو رقم ادا ہو سکے گی۔ غیر معیاری و ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل سوہاوہ میں جاری سروس روڈ کی تعمیر کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مقامی صحافی نمائندگان کی نشاندہی پر سوہاوہ سروس روڈ کاتفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کے بارے رپورٹ حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے موقع پر متعلقہ ٹھیکیدار کو طلب کیا اور اس سے تعمیراتی ہدف اور کام کے معیار بارے پوچھا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد،اور محکمہ تعمیرات انجنیئر اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی سکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شکایات کی صورت میں متعلقہ اے سی و ڈپٹی کمشنر دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوامی پیسے کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے، غیر معیاری و ناقص میٹریل استعمال ہر گز نہیں ہونے دیں گے، عوام کے پیسے کا درست استعما ل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں