Skip to content
کیا دن مجھے عشق نے دکھائے
اک بار جو آئے پھر نہ آئے
اُس پیکرَ ناز کا فسانہ
دل ہوش میںآئے تو سنائے
وہ روحَ خیال و جان مضمون
دل اُس کو کہاں سے ڈھونڈ لائے
آنکھیں تھیں کہ دو چھلکتے ساغر
عارض کہ شراب تھر تھرائے
مہکی ہوئی سانس نرم گفتار
ہر ایک روش پہ گل کھلائے
راہوں پہ ادا ادا سے رقصاں
آنچل میں حیا سے منہ چھپائے
اڑتی ہوئی زلف یوں پریشاں
جیسے کوئی راہ بھول جائے
کچھ پھول برس پڑے زمیں پر
کچھ گیت ہوا میں لہلہائے
ںاصر کاظمی
365
Like this:
Like Loading...
Related
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں