حکومت پنجاب کی ہدایت پر چیچہ وطنی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں: حکومت پنجاب کی ہدایت پر چیچہ وطنی میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے 90 موڑ پر جاری پراجیکٹس کا معائنہ کیا-انہوں نے فیملی پارک،اسٹیڈیم اور رورل ہیلتھ سنٹر کا جاری کام چیک کیا اور
ٹھیکداروں کو منصوبوں اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین 90 موڑ کا بھی دورہ کیا اور پودا لگایا-انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے منصوبوں کی تکیمل میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے-انہوں نے مزید کہا کہگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین 90 موڑ علاقہ کی بچیوں کے لئے ایک بڑی سہولت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں