شاہد آفریدی کا کشمیرکی ٹیم کو پی ایس ایل میں لانے کیلئے کوشش کرنے کا عزم کروڑوں کشمیریوں کی دلوں کی آواز بن گیا

Spread the love

اسلام آباد:جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر و حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ معروف قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کشمیرکی ٹیم کو پی ایس ایل میں لانے کیلئے کوشش کرنے کا عزم کروڑوں کشمیریوں کی دلوں کی آواز بن گیاہے ،وہ یہاں باغ میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں شاہد آفریدی کے بطور مہمان خصوصی شرکت پہ اظہار خیال کررہے تھے ،الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ہمارا خواب ہے کہ پی ایس ایل سرینگر میں بھی ہو ،وہاں کے نوجوانوں کا دل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیساتھ دھڑکتا ہے، بالخصوص جب جب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی جیت کیلئے تڑپ رہے ھوتے-انہوں نے چئیرمین کشمئر کنگ نثار شائق کی کشمیر کرکٹ ٹیم کو متحرک اور عالمی سطح ہہ متعارف کرانے پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہےکہ کشمیر کرکٹ ٹیم میں آر پار کشمیر یوں کو شامل کرکے انہیں عالمی میدانوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع دیا جائے ،یہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے خوش آئند ھوگا-انہوں نے شاہد آفریدی کو کشمیریوں کا گڈ ول ایمبیسیڈر کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ شاہد آفریدی کشمیر کاز کو عالمی سطح پہ اجاگر کرنے اور انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں