انجمن تاجران ہڑپہ کے وفد کی سابقہ ضلعی ناظم حسن نواز سے ملاقات

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم آرائیں: ہڑپہ۔سابقہ چیئرمین یونین کونسل ہڑپہ محمد افضل بریار کی قیادت میں انجمن تاجران ہڑپہ کے وفد کی سابقہ ضلعی ناظم اور مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف رائے حسن نواز سے ملاقات
ہڑپہ۔ملاقات میں ہڑپہ میں جاری اور تاخیر کا شکار منصوبہ جات واٹر سپلائی اور سیوریج پر خصوصی گفتگو فنڈز کی کمی ترقیاتی کاموں بلخصوص ہڑپہ کے سیوریج کے آڑے آرہی ہے جس کو نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے پہلے جاری کروا کرکام شروع کر دیا جائے گا ۔ رائے حسن نواز۔
ہڑپہ۔محمد افضل بریار کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں میاں طارق جاوید۔ غلام دستگیر ۔چوہدری طارق حبیب۔ڈاکٹر محمد حسین۔اور۔ڈاکٹر رانا محمد امجد شامل تھے
ہڑپہ۔وفد سے ملاقات کے دوران رائے حسن نواز نے کہا کہ ہڑپہ کے سیوریج کیلئے ابھی تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے جاری ہوئے ہیں جو اتنے بڑے منصوبے کا کام شروع کرنے کے لیے ناکافی ہیں
ہڑپہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے جلد ملاقات کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کروں گا تاکہ ٹینڈر کے مطابق کام جلد از جلد شروع کر کے اہلیان ہڑپہ سے کیا ہوا وعدہ پورا ہو سکے ۔رائے حسن نواز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں