مفتی محمد اعجاز شینواری کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان شاہراہ دوسرے روز بھی احتجاجاً بند

Spread the love

لنڈی کوتل.

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور خوگاخیل قوم کے مشر مفتی محمد اعجاز شینواری کی گرفتاری کے خلاف پاک افغان شاہراہ دوسرے روز بھی احتجاجاً بند. قوم کا دھرنا جاری. طورخم بائی پاس دوسرے روز بھی بند. خوگا خیل قوم مشران اور اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کے درمیان مزاکرات ناکام . احتجاجی دھرنا جاری رہے گا. خوگاخیل قوم کے مشران کا موقف
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور خوگاخیل قوم کے مشر مفتی محمد اعجاز شینواری کو دو دن پہلے بھگیاڑی چیک پوسٹ پر 3mpo کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد خوگا خیل قوم نے احتجاجی دھرنا شروع کیا اور پاک افغان شاہراہ طورخم بائی پاس کو ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا احتجاجی دھرنے میں باڑہ سیاسی اتحاد اور جمرود سیاسی اتحاد کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں نے شرکت کی خوگا خیل قوم کے مشران نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خوگاخیل قوم کا این ایل سی کے خلاف گزشتہ کئی مہینوں سے سراپا احتجاج پر ہیں این ایل سی نے اپنے منظور نظر لوگوں کیساتھ ایگریمنٹ کیا ہے وہ قوم کو منظور نہیں ہے این ایل سی زبردستی قومی اراضی پر قبضہ کر رہے ہیں اور قومی اراضی پر زبردستی تعمیراتی کام کر رہے ہیں جبکہ اب وفاقی حکومت نے جلال آباد سے پشاور تک بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس طورخم میں تقریباً پانچ ہزار ٹیکسی ڈرائیورز بے روزگار ہو جائے گے اور طورخم میں قومی سٹینڈ بھی ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ این ایل سی آنے کے بعد پہلے سے روزگار ختم ہو گیا ہے اب قوم کو تھوڑا فائدہ قومی سٹینڈ سے ہو رہا ہے اور پانچ ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کو ہو رہا ہے ٹیکسی ڈرائیورز میں پورے خیبر پختون خواہ کے ڈرائیورز شامل ہیں جو طورخم سے پشاور سمیت دوسرے علاقوں تک سواریاں لیکر اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کما تے ہیں لیکن بس سروس شروع کرنے کے بعد یہ ڈرائیورز بے روزگار ہو جائے گے پہلے ان لوگوں کے متبادل روزگار فراہم کرے پھر بس سروس شروع کرے جب وہ یہ حق مانگتے ہیں اورقوم کے حقوق کی بات کرتے ہیں تو پھر انکے خلاف ایف آئی آر درج کیا جاتا ہے اور گرفتار کرتے ہیں زرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے خوگاخیل قوم سے ضمانت مانگی کہ کار سرکار میں مداخلت اور شاہراہ پر احتجاج نہیں کیا جائے گا خوگاخیل کے مشران نے ضمانت دینے سے انکار کیا اور بتایا کہ بغیر شرائط مفتی محمد اعجاز شینواری کو رہا کیا جائے اور دیگر ساتھیوں پر 3mpoختم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں