

پاک کشمیر پریس کلب مڈ لینڈ برطانیہ کا سال 2022ء کا تنظیمی انتخابی اجلاس گزشتہ روز برمنگھم برطانیہ میں پریس کلب کے صدر وصحافی ابرار مغل کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سکریٹری جنرل راجہ خاور بشیر نے اجلاس کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سال 2022ء کے لیئے نئی باڈی کے لیئے تجویز پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، اجلاس کی کارروائی کے دوران پریس کلب کے ممبران کی جانب سے مختلف اہم مثبت کارآمد تجاویز بھی زیر بحث لائی گئیں جن پر غور و غوص کیا گیا، اجلاس میں شامل نئے عہدیداروں کے نام درج ذیل ہیں
صدر : شعیب راجپوت
سینئر نائب صدر: افضال کیانی
سیکرٹری جنرل : سلیم شہزاد
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری اللہ دتہ ، نائب صدر شکیل ڈار۔
جوائنٹ سیکرٹری : عرفان احمد فراز، فنانس سیکرٹری :سید آل محمد
اور افضل گجر انفارمیشن سیکرٹری ہونگے ۔
اجلاس کے اختتام پر سابق صدر ابرار مغل اور سیکرٹری جنرل راجہ خاور بشیر نے پاک کشمیر پریس کلب برطانیہ کی نئی باڈی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی معاشرے کی تشکیل اصلاح اور رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی کیریئر کے دوران ارض وطن پاکستان اور کشمیر کی برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کی آواز بنیں گے