پی ایس پی نے عوام کاحق منوالیا ،معاہدہ نیک فال ہے, الطاف شاہد

Spread the love

معاہدے کے ثمرات سے شہرقائدؒ کے عوام سمیت کراچی سے کشمور تک ہرطبقہ مستفید ہوگا

لندن )عارف چودھری
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی نے عوام کاحق منوالیا ،معاہدہ نیک فال ہے۔معاہدے کے ثمرات سے شہرقائدؒ کے عوام سمیت کراچی سے کشمور تک ہرطبقہ مستفید ہوگا۔قومی امید ہے سندھ حکومت ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال کے ساتھ چھ صفحات پرمشتمل معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے گی ۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے پاکستان اورپاکستانیوں کی وکالت کرتے ہوئے عوامی مفادات کی جنگ جیت لی ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ پی ایس پی کے پرامن احتجاجی دھرنے کی کامیابی اورچارٹرآف ڈیمانڈ تسلیم کئے جانے کے پیچھے ہمارے محبوب قائدسیّد مصطفی کمال کی نیک نیتی اورانتھک محنت کارفرما ہے۔سیّد مصطفی کمال نے اپنے عزم واستقلال اورصادق جذبوں کے ساتھ سندھ سرکار کوعوامی طاقت کے مقابل سرنڈرکرنے پرمجبور کردیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوعوام کااختیارات انہیں واپس کرناہوں گے ۔اگر سندھ حکومت تحریری معاہدے سے منحرف ہوئی توپھر پی ایس پی کی قیادت بھی اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ میں امن وامان کی بحالی اوراس کی شاہراہوں پرکشمیرکاز کیلئے آواز بلندکرنے کاکریڈٹ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کوجاتا ہے ۔شہرقائد ؒ کے عوام کشمیریوں کی حمایت میں سب سے آگے ہیں،اگرریاست نے پکارا توپی ایس پی کے قائدین اورکارکنان کشمیر کی آزادی کیلئے ہرکارواں کاہراول دستہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں