جیکب آباد(نامہ نگار) پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس سٹی آفیس سے عبدالستار مغیری، بھاول خان بھٹو، راجہ خان مغیری، اصغر علی بروہی، محمد علی پیچوہو اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے غریب لوگ ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی جلد سلیکٹیڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائے گی۔
