لندن(عارف چودھری) برطانوی حکومت نے عیدالفطر کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکومت نے مسلم کمیونٹی کو گزارش کی ہے کہ وہ عید کی نماز گھروں پر اداکریں۔
انگلینڈ ، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئر لینڈ میں عید الفطر کے حوالے سے الگ الگ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یہ تمام ہدایات ملک بھر میں موجود مسلم کونسلز کی مشاورت سے تیار کی گئٰی ہیں۔
گزشتہ برس عید نماز کا سب سے بڑااجتماع فیلو فیلڈ مانچسٹر میں ہوا تھا جس میں چھ ہزار افراد شریک ہوئے تھے تاہم اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے اس اجتماع کاانعقاد ممکن نہیں ہے۔ مسلم کونسلز نے کمیونٹی سے کہا ہےکہ وہ صورتحال کے پیش نظر گھروں میں نماز اداکریں۔ اس بار فیسٹول پر اپنے عزیزو اقارب سے ملنے کے بجائے سادگی سے عید منائیں۔