تمام دوست احباب اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سید ندیم جعفری

Spread the love

جنکی کوشش و کاوش سے خیبر میل ایکسپریس کا سٹاپ بحال ہوا۔سماجی شخصیت

اوکاڑہ( نمائندہ جا وید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ہم اپنے ان تمام دوستوں ،ساتھیوں ،تاجران ، صحافیوں،سول سوسائٹی ،وکلاء ،طلبا راھنماوں ،سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی کوشش و کاوش سے خیبر میل ایکپسریس کا سٹاپ بحال ہوا۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت سید ندیم جعفری سرپرست الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈھوال کی تھاپ پر بھنگڑے ،رقص ،کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حلوہ و چائے کی تواضع کی گئی۔بعدازاں مختلف شخصیات جن میں چوھدری طاھر ریاض ،رانا ذوالفقار علی ،راؤ سیعد انجم ، سجاد خالق لکھوی ،آصف جمیل چوہدری ،محمد حنیف ،حاجی محمد اقبال بھٹی ،محمد عدنان ، مشتاق بھٹی ، عمران خوشی ،خان عبدالجبار خان ،شہباز جاوید ،علیم اللہ چوہدری ،نور احمد نوری راجہ بلال خاں۔اللہ رکھا بلوچ ،مون راجپوت ،آصف مون بھٹی ،میاں محمد وسیم طاھر ،افضال حسین بھٹی ،مولانا صفدر حسین سیفی ،حافظ محمد اقبال ،طاھر محمود چوہدری ،قاری ارشاد احمد ، چوھدری عبدالفغور ،کے زیر اہتمام خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریباًت کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مولوی محمد اشرف ، پروفیسر شفیق نیر ،امجد علی ، علی حسنین ،زعیم چوہدری ، عتیق الرحمن چوہدری ، حاجی شفیق الرحمن ،عبد المالک ، اصغر علی ،ذریاب ندیم ،ودیگر شخصیات موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں