پولیس چیف کی تبدیلی کافی نہیں ،صوبہ سندھ کاانتظامی کمانڈ ر بھی تبدیل کیاجائے
لندن (عارف چودھری)
پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ شہرقائدؒ میں دندناتے ڈاکوﺅں کولگام کون ڈالے گا۔حکمرانوںکی مجرمانہ غفلت نے شہریوں کوخوفزدہ کردیا ، شاہراہوں پربھی شہریوں کوسنگین وارداتوں کاسامنا ہے۔کراچی کے پولیس چیف کی تبدیلی کافی نہیں ،صوبہ سندھ کاانتظامی کمانڈ ر بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔پیپلزپارٹی نے ہردورمیں پیپلزکواپنے بدترین انتقام کانشانہ بنایا اورانہیں بنیادی حقو ق سے محروم کیا ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال شہرقائدؒ میں ہوشربا وارداتوں پراظہار تشویش کرتے ہوئے سراپااحتجاج ہیں۔کراچی معاشی سرگرمیوں کامحورومرکز ، قانون شکنی ،ڈکیتی اورکشت وخون کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ بار بار پٹرول بم نے عوام کوزندہ درگورکردیا۔ پٹرول اورڈیزل کی پرانانرخ بحال جبکہ ارباب اقتدارواختیار کومفت پٹرول کی فراہمی کاسلسلہ فوری بند کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی میں مزید شدت آئے گی اورعام آدمی کااحساس محرومی بڑھ جائے گا۔نہ جانے تبدیلی سرکار کے معاشی فیصلے کون کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام پرمہنگائی کے ہنٹر برسانے والے انتخابات میں کس طرح ان کاسامنا کریں گے۔ مہنگائی کا طوفان نظام اورعوام کی کاروباری سرگرمیوں کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور اقتدار میںعام آدمی کی معاشی حالت زار مزید ابترہوتی چلی گئی۔ کاروباری طبقہ کودرپیش مالی بحران کے نتیجہ میں ہنرمند افرادبھی بیروزگارہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیچارے عوام ریلیف کے منتظر تھے مگرحکومت نے ان پرپٹرول بم اوربجلی بم کی صورت میںشب خون ماردیا ۔انہوں نے کہا کہ ناقص معاشی ترجیحات نے پاکستان کو بحرانستا ن بنادیا۔ وزیرمالیات کی کارکردگی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پرفیصلے کررہے ہیں ۔ عوام سے ٹیکس کے نام پربھتہ خوری نہ کی جائے ۔ عوام کومہنگائی کے سیلاب سے بچانے کیلئے زمینی حقائق سے مطابقت رکھنے والی دوررس پالیسیاں بناناہوں گی