حکومتی وزراء نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری راج کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) حکومتی وزراء نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری راج کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں تاکہ سندھ غلامی سے آزاد ہو اور سندھ کے لوگوں کی تکلیفیں اور محرومی ختم ہو، صوبائی حکومت کی کرپشن کی وجہ سے سندھ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے جس کی وجہ سے سندھ کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، بلاول مسلسل چودہ سال صوبہ سندھ اور پانچ سال وفاق میں حکومت کرنے کے بعد مارچ نکال رہا ہے جبکہ سندھ میں صحت، تعلیم، آبپاشی، روزگار سب سندھ حکومت کے اختیار میں ہے لیکن یہاں کی عوام کو کچھ نہیں ملا جبکہ حکمرانوں کی تجوریاں بھرتی چلی گئیں۔ ان خیالات کا اظہاروفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی زیدی، محمد میاں سومرو اور دیگرنے تحریک انصاف کی جانب سے نکالے گئے سندھ حقوق مارچ سے جیکب آباد کے ڈی سی چوک پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے عوام کی مشکلات ختم ہونے والی ہیں،پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، 2023میں تحریک انصاف کی سندھ میں بھی حکومت ہوگی، پیپلزپارٹی بتائے ان کی حکومت نے 14سال سندھ کے عوام کیلئے کیا کیا؟صوبائی حکومت کی کرپشن کی وجہ سے سندھ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، پیپلزپارٹی حکومت سندھ کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے،عوام کی محرومیوں کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،سندھ کے لوگ خوشحال نظر آتے تو کبھی سندھ حقوق تحریک کا آغاز نہ کرتے،سندھ کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،عمران خان نے الطاف حسین کو للکارا جس کا اب ملک کی سیاست میں کوئی نام و نشان نہیں، سندھ میں زرداری راج کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں تاکہ سندھ غلامی سے آزاد ہو اور سندھ کے لوگوں کی تکلیفیں اور محرومی ختم ہو، عمران خان مایوس قوم کو امید دلاکر پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے نکلے ہیں وہ ضرور کامیاب ہونگے۔عمران خان نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر انتہائی موثر انداز میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ محمد میاں سومرو کو ہرانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا گیا دوبارہ گنتی بھی کروائی گئی لیکن انہیں کچھ نہیں ملا اللہ پاک نے محمد میاں سومرو کو عزت دینا تھی ان کو عزت اور کامیابی دونوں ملیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ بلاول جب سندھ کے عوام سے ووٹ مانگنے آئیں گے تو سندھ کا عوام انہیں جواب دے گا کہ مرسوں مرسوں ووٹ نہ ڈیسو، پیپلزپارٹی بتائے کہ وفاق کے خلاف مارچ کس بات پر کیا جارہا ہے،پیپلزپارٹی نے 14سال سے سندھ کے عوام کو پریشان حال کررکھا ہے، سندھ کے عوام پر 14سال سے جاری ظلم ختم ہونے جارہا ہے،وفاق نے سندھ کو رواں سال 2ہزارارب دیئے،وفاق کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں کسی کونہیں پتہ، وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ کے عوام کیلئے ترقیاتی اقدامات کررہی ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں زرداری مافیا بن چکی ہے،سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے عاجز آچکے ہیں،ہیپاٹائٹس کے کیسز سب سے زیادہ جیکب آباد میں ہی ہیں،2023کا الیکشن جیت کر سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے،سندھ حکومت بتائے کہ شہریوں کو صحت کارڈ کیوں نہیں دیا جارہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں