ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف سے ) چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال ہزاروں کارکنوں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ ساہیوال پہنچ کر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب مزدوروں،کسانوں،نوجوانوں کا معاشی قتل کیا ہے کٹ پتلی وزیرا عظم اب ملک کو مزید مہنگائی کے طوفان میں دھکیل رہے ہیں۔قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو اور محتر مہ بینظیر بھٹو نے چار اصول بنائے تھے اسلام،جمہوریت،سیاست،مساوات اور روٹی،کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر غریب عوام کو بہت سی سہولیات فراہم کی تھیں۔پاکستان کے لوگ آٹا،چینی،گھی،دالیں خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔وزیرا عظم عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کی بجائے مہنگا پاکستان بنا دیا ہے عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ عوام بجلی کے بل،گیس کے بل،ادویات،کھانے پینے کی اشیاء کی صورت میں بوجھ اٹھا رہے ہیں غریب کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ہمارا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے وزیرا عظم استعفےٰ دے دیں یہی ہی ان کے لئے بہتر ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ محتر مہ آصفہ بھٹو،حسن مر تضےٰ اورسابق وزیرا عظم راجہ پرو یز اشرف کے علاوہ رانا عرفان احمد خاں، یوتھ ونگ ساہیوال کے ضلعی صدر زوہیب افضل جٹ عرف ببلو،ضلعی جنرل سیکرٹری چو ہدری صدام حسین،یوتھ ونگ کے تحصیل صدر امجد کھو کھر،جنرل سیکرٹری تحصیل طارق کھو کھر،تحصیل نائب صدر رانا بلال اور مد ثر نجیب خان،گلزار احمد قریشی بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ شفاف الیکشن ہے عمران خان خان کی حکومت دھاندلی سے اقتدار میں آئی عوام کے سمندر سے واضح ہے کہ کٹھ پتلی حکومت سے ٹکرانے کے لئے تیار ہیں۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین