امروز ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے آر پی او آفس ساہیوال میں اردل روم کا انعقاد کیا

Spread the love

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال(ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل

امروز ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود نے آر پی او آفس ساہیوال میں اردل روم کا انعقاد کیا ساہیوال ریجن میں سزاوجزاءکا عمل جاری ہے۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کو انعامات سے نوازا جاتا ہے جبکہ نااہلی،سستی،اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کی وجہ سے سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں اس سلسلے میں آر پی او ساہیوال نے 27اپیل ہاۓ کا فیصلہ کیا اور فرائص میں غفلت،اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 13 ملازمین کی سزاؤں میں کمی کی جبکہ دیگر 8ملازمان کی اپیل ہاۓ کو خارج کیا کہ انکو فرائص میں غفلت کیوجہ سے درست سزائیں دی گئی ہیں دوران سماعت موقف درست ہونے پر 5 ملازمان کی اپیل ہاۓ کو منظور کیا اور 1 ملازم کی انکوئری ڈی پی او اوکاڑہ کے پاس بھیج دی گئ بعدازں انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ہمراہی ٹیم اور دفتری عملہ میں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں