جیکب آباد میں دو گروپوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا، 5 افراد زخمی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں دو گروپوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا، 5 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود صوفی پہلوان فقیر کے علاقے میں جکھرانی اور کھوسو برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بالاچ جکھرانی، ولی داد جکھرانی، دودا جکھرانی، دلمراد جکھرانی اور محمد مٹھل کھوسو شامل ہیں، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں