جمرود ،شاہ کس میں سیکورٹی فورسز و پولیس کا مشترکہ آپریشن

Spread the love

آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد اشتہاری سمیت 173 مشکوک افراد گرفتار۔

جمرود(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق جمرود،شاہ کس میں سیکورٹی فورسز و پولیس کا مشترکہ آپریشن بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد اشتہاری سمیت 173 مشکوک افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق خیبر پولیس رمضان المبارک کے مہینے او حالیہ واقعات کے تناظر میں تھانہ جمرود حیات آباد سے منسلک علاقہ شا کس کےحدود میں پولیس، پاک آرمی اور ایف سی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد کرلیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کی خصوصی احکامات پر ایس ایچ او جمرود ملک اکبر آفریدی کی سربراہی میں رمضان المبارک کے دوران آمن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے منشیات فروشوں و سمگلروں وجرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ جمرود کے حدود حیات آباد سے منسلک علاقہ شاکس میں مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر شاکس کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کی بھاری نفری پاک آرمی، ایف سی اور بم ڈسپوزل سکواڈ،لیڈی کانسٹیبل وجوانوں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران 380 گھروں کو بزریعہ لیڈیزکانسٹبل چیک کرکے 173 مشتبہ افراد سمیت ایک اشتہاری مجرم کوگرفتار کرکےبھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برامد کیا گیا اسلحہ میں 13 عدد کلاشنکوف ،20 عدد پستول،6 عدد بور رائفل،1 عدد ریپئٹر،46 میگزین اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس برامد کی گئی جبکہ منشيات فروشوں سے 13 کلوگرام ائیس، 500 گرام چرس۔ 8 عدد موٹرسائیکل ایک عدد چینکنچی جبکہ دو عدد موٹر کاریں 2 عدد قبضہ میں لی گئی۔گرفتار ملزمان اور اسلحہ و منشيات کو تھانہ جمرود منتقل کردیا گیا۔آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو چھان بین کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے.ڈی پی او خیبر عمران خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم رکھنا ہے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیگی، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے علاقہ معززین کے ساتھ مل کر کاروائیوں کا سلسہ جاری رکھا جائے گاہ۔انہوں نے کہا کہ اپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کا تعاون قابل تعریف تھا۔ انہوں نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ علاقہ میں مشکوک اشخاص کے آمد پر بروقت پولیس کو اطلاع دی جائے جس پر علاقہ مشران نے پولیس اور سیکورٹی فورسز آفسران کو مکمل یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں