سکردو سے لڑکے کو اغوا کرکے ریپ کیا گیا تھا

Spread the love

اغوا اور جنسی زیادتی کے کیس میں دو مجرمان کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی۔

گلگت(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سکردو اغوا اور جنسی زیادتی کیس میں دو مجرمان تجمل حسین اور مظفر عباس کو سزائے موت 43 سال قید با مشقت اور ساڑھے چھے لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا گیا۔ مجرمان پر 17 جولائی 2020 کو سکردو سے ایک لڑکے کو اغوا کرکے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہوا۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج رحمت شاہ صاحب نے فیصلہ سنایا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں