امید کرتا ہوں نو منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل میں بہترین کرداد ادا کریں گے۔گورنر خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان نے کہا کہ صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے پر صوبائی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے خیبرہختونخوا میں اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پورا کر دیا انکا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔قبائلی عوام نے عام انتخابات کیطرح بلدیاتی انتخابات میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے سے عوام کیلئے نچلی سطح پر آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کے مسائل اب یونین کونسل سطح پر با آسانی حل ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں نومنتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کریں گے۔