ایمان کی حلاوتوں سے آشنائی کے لئے بزرگان دین کی تعلیمات سے بہرہ مند ھونے کی ضرورت ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ایمان کی حلاوتوں سے آشنائی کے لئے بزرگان دین کی تعلیمات سے بہرہ مند ھونے کی ضرورت ھے. صلحاء کی صحبت تزکئیہ باطن کا ذریعہ ھے. رمضان المبارک عبادت و ریاضت کے ساتھ سخاوت کا درس دیتا ھے. مخلوق خدا سے محبت کرنے والے لوگ خدا کے مقربین میں شامل ھوتے ھیں. ان خیالات کا اظہار ائیر سیال کے چئیرمین فضل جیلانی نے یو جی نیوز کے بیورو چیف طارق ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلم قوم کی زبوں حالی کی وجہ باھمی نفاق اور سیرت طیبہ سے روگردانی کا نتیجہ ھے. اس موقع پر ایئر سیال کے ڈائریکٹر محمد عمر نے کہا کہ عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے پختہ کردار کی حامل دیانتدار صالح قیادت کی ضرورت ھے اور من حیث القوم فلاح کے راستے پر گامزن ھونے کے لئے انفرادی سوچ اور کردار کی اصلاح کرنا ھو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں