اج فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے شگر میں شہید ذاکر حسین میموریل وکیشنل سنٹر کا افتتاح کر دیا

Spread the love

پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔میجر جنرل جواد احمد کا شرکاء سے خطاب

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق آج فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد نے شگر میں شہید ذاکر حسین میموریل وکیشنل سنٹر کا افتتاح کردیا۔ اس سنٹر میں خواتین کو سلائی کڑائی اور ہینڈی کرافٹ کی تربیت فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت اور فلاح بہبود کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے بیٹے کسی بھی آزمائش میں اپنے خون کی قربانی دینے سے گریز نہ کریں اس قوم کو کبھی گرہن نہیں لگتا اور وہ قوم کبھی زوال کا شکار نہیں ہوسکتا۔ گلگت بلتستان کے عوام سب سے زیاد محب وطن ہے۔ اور یہاں کے لوگوں کا پاکستان کیساتھ جذبہ قابل تعریف ہے۔ کیونکہ یہاں کے عوام کو اپنی دھرتی اور زمین سے محبت ہے۔ یہاں کے لوگوں کا جذبہ حب الوطنی دیکھ کر پاک فوج کا جذبہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں