گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر مجسٹریٹس کا میونسپل فورس کے ہمراہ چھاپے، جوٹیال میں لاری اڈے پر احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی پر دو ہوٹلوں کو سیل، NOC معطل کردیا، دور دراز سے آنے والے مسافروں، بیمار، ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی سہولت کیلئے چند ہوٹلوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے، احترام رمضان کا تقدس کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانوں کیساتھ انکے ہوٹلوں کو سیل اور مالکان کو جیل کی سزا ہوگی تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سیکٹر مجسٹریٹ شیر باز علی خان اور عالم حسین نے بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے چھاپے مارکاروائیاں کیں، اس موقع پر جوٹیال لاری اڈے پر موجود ہوٹل میں مقامی افراد کے جانب سے احترام رمضان کو تقدس کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ہوٹل کو سیل، این اوسی کو معطل کردیا بعدازاں سیکٹر مجسٹریٹس نے اپنے اپنے سیکٹرز میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے تاجروں کو ہدایات دیں کہ بھاری جرمانوں اور دیگر سزاوں سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔۔ترجمان ایڈ منسٹریٹربلدیہ عظمیٰ گلگت نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے احترام رمضان کا تقدس رکھنے کیلئے رمضان آرڈینینس کے تحت مختلف ہسپتالوں کے قریب، بس یا لاری اڈہ جات کے آس پاس چند ہوٹلوں کو اجازت نامہ جاری کررکھا ہے۔ دور دراز کے مسافروں، مریضوں اور ضعیف شہریوں کے علاوہ مقامی افراد کو کھانے پینے کی سہولت دی گئی تو سخت کار ائیوں کے ساتھ احترام رمضان آرڈینینس کے تحت کاروائی کی جائے گی اور ہوٹلوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا جائے گا۔
