ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر آئین اور سماجی انضمام کے موضوع پر ایک شاندار محفل کا انقعاد

Spread the love

شاندار محفل پروگرام مسلم راشٹری منچ اور سیٹرڈے کلب آف لٹریچر کے اشتراک سے ہوا۔

نئ دہلی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق بابا بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش پر روزہ افطار اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر آئین اور سماجی انضمام کے موضوع پر ایک شاندار محفل کا اہتمام کیا گیا یہ پروگرام مسلم راشٹری منچ اور سیٹرڈے کلب آف لٹریچر کے اشتراک سے ہوا جس میں مختلف دانشگاہوں کے ریسرچ اسکالر اور اساتذہ بھی شامل ہوۓ مسلم راشٹری منچ کے رہنما ڈاکٹر اندریش کمار بھی مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوۓ اور انہوں نے اپنی گفتگو سے پوری محفل کو سنجیدہ کر دیا جس میں انہوں نے قومی یکجہتی، ہندوستانی تہذیب و تمدن، مجاہدین آزادی، مختلف مذاہب اور تاریخ کے پس منظر میں اپنی بات کو رکھا علامہ اقبال کا ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا اس کو بلند آواز میں خود بھی گنگنایا اور محفل میں بیٹھے خواتین و حضرات سے بھی گنگنانے کی گزارش کی علاوہ ازیں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی حالات زندگی اور ان کی جد و جہد پر بھی روشنی ڈالا اور بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے قول و فعل پر چلنے کی تلقین کی، ہندوستان میں محبت کا پرچم لہرانے کو کہا، مختلف مذاہب کے لوگوں کو ایک ساتھ آنے کو کہا
اس محفل میں مہمان خصوصی کے علاوہ اور بھی مہمانان شامل ہوۓ جن میں پروفیسر شاہد اختر (نیشنل کمیشن فار مائنرٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ) دہلی یونیورسٹی سے پروفیسر گیتا سنگھ (سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ ان ہائر ایجوکیشن، ڈائریکٹر) جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے پروفیسر مظہر آصف (اسکول آف لینگویج، ڈین) منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سے ڈاکٹر عامر سہیل جو کہ وہاں دانشور ہیں، علاوہ ازیں ذاکر حسین دہلی کالج سے پروفیسر جعفر احراری صاحب، ایڈووکیٹ شراز قریشی، ڈاکٹر روی کانت، ڈاکٹر نور الاسلام، ڈاکٹر محمد فرحان دیوان، شہباز ریحان، دیپکا گوٹھوال، رضوان اور راکیش وغیرہ بھی شام رہے اور اپنی موجودگی سے محفل کو کامیاب بنایا اس محفل کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کردار ڈاکٹر عمران چودھری، حافظ محمد صابرین اور ذبیح اللہ ذبیح کا بہت اہم کردار رہا اس پروگرام کی نظامت سیٹرڈے کلب آف لٹریچر کے فاؤنڈر ذبیح اللہ ذبیح نے کیا، حافظ محمد صابرین نے پروگرام میں قرآن کی تلاوت کی اور ڈاکٹر عمران چودھری نے مسلم راشٹری منچ کا بہت تفصیل سے تعارف کرایا اور یہ بتایا کہ مسلم راشٹری منچ محبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے اور آخر میں سب نے ایک ساتھ روزہ افطار بھی کیا جس میں ڈاکٹر اندریش کمار بھی شامل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں