حجرہ الحاج ملک جہانگیر اعوان میں گزشتہ رات ختم القرآن کی روح پر ورمحفل منعقد ہوئی

Spread the love

جس میں ممتاز عالم دین مفتی محمد آصف اعوان المعروف مفتی علی گل نے نماز تراویح میں ختم القرآن کی سعادت حاصل کی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق حجرہ الحاج ملک جہانگیر اعوان میں گزشتہ رات ختم القرآن کی روح پر ورمحفل منعقد ہوئی جس میں ممتاز عالم دین مفتی محمد آصف اعوان المعروف مفتی علی گل اور مفتی عمران نے نماز تراویح میں ختم القرآن کی سعادت حاصل کی اس موقع پر انٹر نیشنل وصدارتی ایوارڈز یافتہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممبر مرکزی کونسل الحاج ملک طارق اعوان ملک زرداد خان جہانگیر سید نورعلی شاہ بادشاہ سیال سلمان ایڈووکیٹ نعمان خان بابر شہزاد جمال خان آف دورانپور ملک مکرم جہانگیر ملک شاہنواز جہانگیر ملک عمران جہانگیر کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا مفتی علی گل نے قرآن کریم کی فضا ئل پرتفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ قرآنی تعلیمات میں ہی ہمارے سارے مسائل کا حل ہیں ان کا مزید کہا تھا کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ جو شخص میری ہدایت کی پروہی کریگا نہ دنیا میں گمراہ ہوگا اور نہ ہی آخرت میں تکلیف پائیگاآخر میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی ختم نبوت کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی اس کے علاوہ الحاج ملک جہانگیر اعوان مرحوم بیرسٹر ہارون بشیر بلور اوردیگر کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی الحاج طارق عوان نے ختم قرآن میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں اور تمام معزز علاقے کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے بڑے بھائی الحاج ملک جہانگیر عوان کی طرف سے شروع کی گئی نماز تراویح میں ختم القرآن پاک کا سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں