شہبازشریف کاشہرقائدؒ کارسمی دورہ معیشت پربوجھ تھا ,الطاف شاہد

Spread the love

حکمران اتحادیوں کوراضی کرنے کی بجائے عوام کوخوش کرنے کیلئے سنجیدہ کاوش کریں

لندن (عارف چودھری)
پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ شہبازشریف کاشہرقائدؒ کارسمی دورہ معیشت پربوجھ تھا۔وزیراعظم کی دوران پرواز کاغذات کے ساتھ تصویر شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ۔حکمران اتحادیوں کوراضی کرنے کی بجائے عوام کوخوش کرنے کیلئے سنجیدہ کاوش کریں۔پاکستان کی محبت میںہجرت کرنیوالے آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں جبکہ ان کے ووٹ سے منتخب ہونیوالے اپنے ضمیر کی قیمت وصول کررہے ہیں۔یادرکھیں جومہاجروں سے بیوفائی کرے گاتقدیراس کے ساتھ وفا نہیں کرے گی ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ ریاست ماں کی مانندہے توشہری بچے ہیں لہٰذاءماں اپنے بچوں کے حقوق کاپہرہ دے اوران کی حفاظت یقینی بنائے۔شہریوں کی بے چینی ،بے یقینی اورمایوسی پرارباب اقتدارکوسرجوڑناہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق غصب کرنا ناقابل برداشت ہے۔ شہریوں میںاپنے بنیادی حقوق کاشعوربیدارکرنے کیلئے تعلیمی نصاب میں باب شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میںانسانی حقوق کی وزارتیں فعال نہیں اسلئے شہریوں کے حقوق کچلے جارہے ہیں۔معاشرے میں مجرمانہ سرگرمیاں روکنے کیلئے آئین اورقانون کی حکمرانی کاراستہ ہموارکرناہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہریوں اوران کے بنیادی حقوق کاکوئی پرسان حال نہیں ۔لوگ پس رہے ہیںجبکہ ان کے نام نہادمنتخب نمائندوں کو اقتدار،وزارتوں اورمراعات کی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں کروڑوں روپے صرف کرنیوالے منتخب ہونے کے بعد سرکاری مراعات کے پیچھے کیوں پڑجاتے ہیں۔ان کے محلات میں دس دس گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں مگراس کے باوجود انہیں سرکاری گاڑیاں بھی دے دی جاتی ہیں اورانہیں سرکاری قصر بھی مل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقروض پاکستان کے قومی وسائل منتخب نمائندوں کیلئے شیرمادر نہیں ،خداراعوام پررحم کرتے ہوئے انہیں قومی وسائل میں سے ان کاجائزحق دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں