کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر تیسرے دن کورنگی ٹائیگر ایچ سی نے کراچی فٹنس کو 4۔12 گول سے ہرا دیا۔
کراچی(نمائندہ اسپورٹس)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کے ایچ اے فائف اے سائیڈ رمضان فیسٹول ہاکی چیمپئنز لیگ 2022 میں مزید2 میچز کا فیصلہ ہوگیا،کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر تیسرے دن کورنگی ٹائیگر ایچ سی نے کراچی فٹنس کو 4-12 گول سے ہرا دیا، ذیشان خان نے 4گول کیے جبکہ رانا عبداللہ، رانا عرفان اور عبداللہ نیازی نے 2،2 جبکہ عمران علی اور انجم طاہر نے ایک، ایک گول کیا، ناکام ٹیم کے کامران اختر نے 2 منور عباس، اور ظہیر نے ایک، ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچا کر خسارہ کم کیا،دوسرے میچ میں سی ہاکس ہاکی کلب نے گلبرگ اورنج کو 5-8 سے شکست دے دی،کامیاب ٹیم کے نعمان خان نے 3 گول کیے جبکہ غلام علی نے 2،ایم ندیم، بلال احمد اور ایم زین نے ایک، ایک گول کیا، گلبرگ اورنج کی جانب سے جنید خان اور حمزہ طارق نے 2،2 مرتبہ گیند کو جال میں ڈالا جبکہ ایک گول معاذآفریدی نے کیا۔