محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف افراد کو قاعدہ 17اے کے تحت سرکاری ملازمتیں فراہم کر دی گئیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف افراد کو قاعدہ 17اے کے تحت سرکاری ملازمتیں فراہم کر دی گئیں، محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار افراد کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت)رولز مجریہ 1974ء کے قاعدہ 17اے کے تحت مختلف سرکاری اداروں میں ریگولربنیادوں پر ملازمت فراہم کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ نارووال کے ابوبکرامجد اورمبین فاطمہ، وہاڑی کے محمد محسن ظفر اور یاسر علی،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آمنہ رفیق،فیصل آباد کے اسامہ وقاص اور اوکاڑہ کے احسن جاوید کودفترمحتسب پنجاب کے حکم پر مختلف صوبائی محکموں میں گریڈ11میں جونیئر کلرک بھرتی کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مختلف درخواستوں پردفتر محتسب پنجاب کی علیحدہ کارروائی کے نتیجے میں لاہورکی میری عمانوائیل مسیح،ساہیوال کے محمد صہیب اصغر،وہاڑی کے وقار احمداورمیانوالی کی تابندہ مہتاب کو لیب اٹنڈنٹ،فیصل آباد کے محمد عابد اوروہاڑی کے منور احمدکو بیلدارجبکہ مظفرگڑھ کے محمد عمران کو محکمہ آبپاشی میں ٹیوب ویل ڈرائیور اورشیخوپورہ کے محمد سکند رکو ڈرائیور بھرتی کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات پر محتسب آفس کی کارروائی کے نتیجے میں فیصل آباد کے محمدوشال،محمد شاہنواز اورمحمد اسلم،وہاڑی کے راشد جمیل اورمحمد آصف، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی آسیہ صدیق، جھنگ کی فضیلت بتول اورسیالکوٹ کے ابرار لطیف کو قاعدہ 17اے کے تحت مختلف صوبائی محکموں میں نائب قاصد بھرتی کر لیا گیا ہے۔ایک علیحدہ درخواست پر محتسب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر فیصل آباد کے عدیل احمد کو اولاد ملازمین کے لیے مختص کردہ 20فیصد کوٹہ کے تحت محکمہ تعلیم میں چوکیدار بھرتی کیا گیا ہے۔سائلین نے قانونی حقوق کی پاسداری پر محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں