چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کا مجسٹریٹس کے ہمراہ گرانفروشو ں کے خلاف چھاپے

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کا مجسٹریٹس کے ہمراہ گرانفروشو ں کے خلاف چھاپے، خلاف ورزی پر درجنوں سبزی وپھل فروش، نان بائیوں،ا ور پولٹری شاپش مالکان پر بھاری جرمانے اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کیلئے نوٹسز جاری، رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، تاجر برادری اپنا قبلہ درست کریں۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور کا سیکٹر مجسٹریٹس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران زائد منافع خوری، پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر سبزی منڈیوں، جنرل سٹور، اور ناقص صفائی پر پولٹری شاپس مالکان پر بھاری مالکان پرجرمانے عائد کردئے۔ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمورنے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوامی شکایات کے ازالے کیلئے روزانہ میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر اور مجسٹریٹس کاروائیاں کرتے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے تاجروں پر جرمانے کرتے ہیں اور انہیں موقع پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے احکامات دیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ قانون پر عملدرآمد کریں خلاف ورزی نہ کریں تاکہ انتظامی رٹ کو چیلنچ کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیں، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل انسپکشن ٹیم کی کوشش ہے کہ عوامی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں