ہڑپہ میں ریلوے پھاٹک کراسنگ پر اوور ہیڈبرچ اور انڈ پاس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف )ہڑپہ میں ریلوے پھاٹک کراسنگ پر اوور ہیڈبرچ اور انڈ پاس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر سیاحوں اور مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق ہڑپہ میں ریلوے پھاٹک کراسنگ پر اوور ہیڈبرچ اور انڈ پاس نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہڑپہ میں سیاحوں کے علاوہ درجنوں دیہاتوں کے سینکڑوں لوگ اپنی روز مرہ کے معلمات زندگی انجام دینے کیلئے ہڑپہ ودیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں جن کا کرارس ریلوے پھاٹک سے ہوتا ہے مگر اکثر ٹرینوں کی آمدورفت اور ڈبل کراس کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ ریلوے پھاٹک بند رہتا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑتا ہے سابقہ دور حکومت کے وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار اور سابقہ گورنرپنجاب چوہدری سرور نے جنوری 2021 میں ہڑپہ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈبرج / انڈر پاس کی تعمیر کیلئے پچاس کروڑ روپے کا علان کیا تھا جس کے تحت ہڑپہ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈبرج / انڈر پاس بنا جانا تھا لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزارنے کے باوجود اس منصوبے پر کام شروع نہ ہو سکا ہڑپہ کے شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلان کردا منصوبے پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ ٹریفک کی جو لمبی لمبی قطاروں کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں