گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیرتیمورنے کہا یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوس کے گزرگاہوں کے فل پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ جلوس گزرنے والے راستوں کی صفائی یقینی بنائیں گے قاسم بیگ محلہ امام بارگاہ سے مرکزی امامیہ جامع مسجد تک گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سینٹری عملہ الرٹ ہوگا پرامن انداز میں مجالس اور جلوس کے اختتام کیلئے ضلعی انتظامیہ امامیہ انجمن قاسم بیگ محلہ اور مرکزی امامیہ انجمن کے ساتھ قریبی تعلق رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز UT اے سی احمد مغیس، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ڈسٹرکٹ منیجر گلگت ویسٹ منیجنر سیف الدین شیخ اور مرکزی انجمن امامیہ کے سینئر راہنما سید شرافت الدین کے ہمراہ امامیہ جامع مسجد، جلوس کے گزرگاہوں اور امام بارگاہ قاسم بیگ محلہ تفصیلی دورہ کے موقع پر امامیہ آرگنائزیشن کے راہنماوں سے بات چیت کے دورا ن کیا۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے ساتھ حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے شہادت حضرت علی علیہ السلام کے مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کے گزرگاہوں، امام بارگاہ اور امامیہ جامع مسجد احاطے کی مکمل صفائی پلان سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راستو ں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینیٹری عملہ چوکس ہے راستوں میں آنے والے گڑھوں کو بھر دیا گیا ہے جبکہ کچہرہ تلف کیا جاچکا ہے اور گزرگاہوں پر چونا اور جراثیم کش ادویات پر مشتمل سپرے بھی کیا جارہا ہے اسکے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے جانب سے میڈیکل موبائیل ٹیمیں بھی ساتھ ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر امیر تیمو ر کے دورے پرسینئر راہنماء امامیہ آرگنائزیشن سید شرافت الدین نے شکریہ ادا کیا اور امامیہ انجمن کے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، مرکزی امامیہ آرگنائزیشن ضلعی انتظامیہ کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈپٹی کمشنر سمیت پوری ٹیم کو خرج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے آج ہفتے کے روز صبح گیارہ بجے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے شہادت کے مناسبت سے قاسم بیگ محلہ امام بارگاہ سے مرکز ی امامیہ جامع مسجد گلگت جلوس عز ا برآمد ہوگا۔جلوس کی پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے فل پروف حفاظتی انتظامات کر رکھے ہیں
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین