اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں کارروائی، متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے

Spread the love

اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 31 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ سے قبل مسجد اقصیٰ میں کارروائی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز جمعہ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں جس دوران جھڑپ میں تین صحافیوں سمیت 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود نہتے فلسطینیوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا جس پر فورسز نے ربر کی گولیاں اور ہینڈ گرینیڈ برسا دیے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اس دوران مسجد اقصیٰ کے صحن میں آتشزدگی کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جس سے متعلق فلسطینی شہریوں کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فورسز درختوں کو نذر آتش کررہی ہیں۔فلسطینی ریڈ کریسنیٹ کا کہناہےکہ اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 31 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں