نئے انتخابات کے سوا کوئی راستہ قبول نہیں غلطی ٹھیک کرنے کا واحد راستہ فوری انتخابات ہیں،عمران خان

Spread the love

میں کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتا میرا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی ائی کا جلسے سے خطاب
   
لاہور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو اسلام آباد کال کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی‘ امپورٹڈ حکومت کسی صورت تسلیم نہ کرنے کا اعلان‘ نئے انتخابات کے سوا کوئی راستہ قبول نہیں‘ ایک ہی طریقہ ہے غلطی ٹھیک کرنے کا کہ فوری الیکشن کراؤ۔ لاہور مینار پارکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ27ویں شب کو شب دعا کے طور پر منایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتا ‘ میرا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے‘ اس ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے‘ لوگ سمجھتے ہیں کہ تحریک ختم ہوجائے گی‘ یہ تحریک زور پکڑے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر حاکم طبقہ جب مشکل پڑتی ہے ملک سے بھاگ جاتا ہے‘ میرا جینا مرنا یہیں ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ جس سے بھی غلطی ہوئی وہ جلد از جلد الیکشن کروائے، ہم تصادم نہیں چاہتے مگر نئے انتخابات تک اپنی پْرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے ہی والے تھے کہ انہوں نے سازش کردی۔ عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کے حوالے سے مجھ سے منسوب کر کے باتیں کی جارہی ہیں، ہم نے توشہ خانہ سے کوئی بھی چیز خریدنے کے لیے رقم 50 فیصد مختص کی جبکہ ماضی کی حکومت میں 20 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی شخص تحفہ خرید لیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے قانون کے مطابق 50فیصد رقم ادا کر کے تحائف خریدے اور توشہ خانے سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنی رہائش گاہ کے اطراف کی سڑکیں بنوائیں جس سے عوام کو بھی فائدہ ہوا، عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اپنے اوپر اتنا کم خرچہ نہیں کیا ہوگا جتنا میں نے کیا حتی کہ میں نے بنی گالہ کو کیمپ آفس بنانے کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے دورہ روس اس لیے کیا کیونکہ ہمیں گیس منصوبہ شروع کرنا اور ہزاروں ٹن گندم برآمد کرنا تھی، یہ فیصلہ قوم کے لیے کیا تو ہم کیوں کسی ملک کو جواب دیں، پاکستان کو اپنی آزاد خارجہ پالیسی بنانے اور فیصلے کرنے کا اختیار ہے کیونکہ ہم خودار قوم ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خزانہ لوٹنے والے ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کیا گیا، ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم بن گیا جبکہ اُس کے بیٹے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر صرف ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کے کیسز زیر التوا ہیں، مقدمات کھلنے کے بعد سلمان شہباز ، شہباز شریف کا داما، نوازشریف کے دونوں بیٹے، اسحاق ڈار بھی بیرون ملک فرار ہوگئے اور ان لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جارہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’زرداری پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز ہیں، وزیراعلیٰ پر بھی کیسز ہیں، میں نے وزارتِ عظمیٰ میں ان کیسز کوآگے بڑھانے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہا، جن لوگوں کو جیل میں ہونا تھا وہ وزیراعظم بن گئے یا وزیراعلیٰ بننے کی کوشش کررہا ہے، یہ بڑے بڑے ڈاکو ہر سال 15 ارب روپے باہر بھیجتے ہیں‘۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’ہم شہباز شریف کا کمیشن نہیں مانیں گے اگر مراسلے یا سازش کی تحقیقات کرنی ہے تو ایک اعلیٰ کمیشن بنایا جائے جس کی سماعت پبلک کی جائے تاکہ عوام کو سارے حقائق معلوم ہوسکیں‘۔عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ن لیگ کا کوئی عہدہ دے دو، اس نے ہمیشہ پی ٹی ا?ئی کے خلاف کام کیا اور فیصلے دیے، فارن فنڈنگ کیس میں صرف ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ میں نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کی بھی تحقیقات کرو تاکہ ساری قوم کے سامنے ا?ئے کہ کس نے کتنے پیسے اکھٹے کیے اور کون دو نمبر کرتا ہے۔ میں اپنی عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ ایماندار افسران کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے؟ساڑھے تین سال جن افسران نے ان پر درج پرانے کیسز کو کھولا اور تحقیقات کیں اب ان کے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں آکر ختم کیا اور تین دن تک حکومتی سطح پر کسی نے کوئی بات نہیں کی، اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا کہ میں نے خوفزدہ ہو کر زرداری کو کال کی تو اْس نے مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔’فوج، پولیس سب ہمارے ہیں، اگر فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے اور مشرف کے غلط فیصلے پر اگر جوان قربانیاں نہ دیتے تو پاکستان کے حالات شام اور عراق جیسے ہوتے، ہم تصادم نہیں چاہتے مگر امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، جس سے بھی غلطی ہوگئی اب اْس کا ازالہ یہ ہے کہ جلد سے جلد الیکشن کروائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں