صدر شاہد خان کی ریاستی اداروں کیخلاف زبان درازی کی مذمت

Spread the love

صدر تاجر انصاف کا عید کے بعد اداروں اور عدلیہ کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق صدر تاجر انصاف شاہد خان نے سیاستدانوں کی جانب سے ریاستی اداروں اور عدلیہ کیخلاف زبان درازی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عید کے بعد ریاستی اداروں اور عدلیہ کے حق میں ریلیاں نکالنے اور شہر بھر میں بینرز آویزاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز تاجر انصاف چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجر انصاف شاہد خان نے کہا کہ سیاستدان ملکی مسائل پر توجہ دیں اور سیاست میں ریاستی اداروں اور عدلیہ کو نہ گھسیٹیں جب ریاستی اداروں پر الزامات کی بات آجائے تو تاجر انصاف کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی اور اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ایک نیوٹرل ادارہ ہے جس کے افسران اور سپاہی بارڈرز پر ملک کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک بڑی تعداد میں پاک فوج کے جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں حکمران ریاستی اداروں پر الزامات سے باز آئے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سیاستدان سن لیں کہ پشاور سے کراچی تک تمام تاجر ایک ہیں اور تاجروں کو سیاستدانوں سے زیادہ تعداد میں تاجر نکال کر ملکی ریاستی اداروں اور عدلیہ کے حق میں ریلیاں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کی تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و افواج پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں