ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک سے کسان نمائندوں کے وفد نے منٹگمری ہال میں ملاقات کی

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک سے کسان نمائندوں کے وفد نے منٹگمری ہال میں ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم اور اے ڈی سی جنرل نعمان افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کسان نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو مسائل بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ کسانوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک نے کسانوں کے نہری پانی کی بندش بارے شکایات سننے کے فوری بعد ایکسین ایریگیشن کو شام تک5ایل کے راجباہوں میں پانی چھوڑنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے ایکسین ایل بی ڈی سی عمر کا تبادلہ کینسل کروایا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلہ میں سیکرٹری ایریگیشن سے بات کریں گے۔کسان نمائندگان نے مسائل سننے اور فوری حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد اویس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وہ کسانوں کی بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں