صحافیوں سے زیادتیوں اور ظلم و ستم کیخلاف انکے ساتھ ہر جگہ موجود ہونگے۔تقریب سے خطاب
میرپورخاص(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا ہے کہ صحافیوں کا اتحاد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ صحافیوں کے حقوق اور انکی فلاح و بہبود کے کام اسی وقت ممکن ہیں جب صحافی اپنے اختلافات ختم کرکے متحد ہونگے۔ صحافیوں سے زیادتیوں اور ظلم وستم کے خلاف انکے ساتھ ہر جگہ موجود ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے سرپرست اعلی ملک حاجی عبدالغفار کی جانب سے پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی اور صوبائی عہدے داروں کے اعزاز میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ”ملک ہاؤس” پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان میڈیا کونسل میرپورخاص ڈویژن کے نئے نو منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برادری بھی ہوئی۔ جس میں مرکزی صدر مہر حمید انور نے ڈویژنل نومنتخب عہدے داروں سے انکے عہدوں کا حلف لیا.تقریب میں پاکستان میڈیا کونسل میرپورخاص ڈویژن کے نومنتخب ڈویژنل عہدے داروں چیئرمین محمد اسماعیل خلجی۔ وائیس چیئرمین محمد شہزاد خان۔ ڈویژنل صدر ملک لیاقت علی۔ سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی۔ نائب صدور صادق حسین کھتری۔ محمد اسلم۔ رسول بخش۔ جنرل سکریٹری خلیل احمد غوری۔ ڈپٹی جنرل سکریٹری نثار احمد مانی۔ جوائٹ سکریٹری خلیل اللہ خان۔ انفارمیشن سکریٹری فرحان مجید۔ کلچر سکریٹری علی اکبر۔ فنانس سکریٹری حاجی اجلان احمد دہلوی۔ اور آفیس سکریٹری محمد بلال رند نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ مرکزی صدر مہر حمید انور نے کہا کہ صحافی اس وقت مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔ان شاء اللہ پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کو انکے مقام و مرتبے اور قدر و عزت کی بحالی کی جدوجہد کررہی ہے۔اب صحافیوں پر ظلم و ستم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سچ و حق کا ساتھ دینا ہی صحافیوں کے قلم کی عظمت ہے۔صحافیوں کو معاشرے میں اعلی مقام دلایا جائے گا۔اور سفید پوش صحافیوں کی ہر ممکن مدد و تعاون کیا جائے گا۔ تقریب سے میزبان ملک حاجی عبدالغفار، ملک راجہ عبدالحق، کلیم اللہ،محمودقادری سمیت نومنتخب ڈویژنل عہدے داروں نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازین تقریب میں آنے والے مرکزی و صوبائی عہدے داروں کا والہانہ استقبال کیا گیا گل پاشی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے سندھ کا روائتی سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحفے پیش کئے گئے۔ تقریب میں ڈویژن کے تمام شہروں کے صحافیوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے شہر کی نمائندگی کی۔