مجھے فخر ہے کہ میرے کارکن دلیر اور شیر ہیں ،میاں نواز شریف

Spread the love

دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین یو سی لد ھڑ راجہ افرا سیاب کی لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات، میاں نواز شریف نے ملاقات کے دوران راجہ افرا سیاب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ جیسے کارکن مسلم لیگ (ن) کا سر مایہ ہے اور آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مجھے فخر ہے کہ میرے کارکن دلیر اور شیر ہیں میاں نواز شریف نے لندن میں ان کے صاحبزادے ر اجہ کامران سیاب کی پارٹی کے حوالے سے خدمات کو بھی سراہا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) تحصیل دینہ کے سر گرم رہنما اور سابق چیئر مین یو سی لد ھڑ راجہ افرا سیاب نے لندن میں اپنے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں میاں محمد نواز شریف نے راجہ افرا سیاب کو پارٹی کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آپ جیسے دلیر اور شیر میرے کار کن ہیں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس پر راجہ افرا سیاب نے کہا کہ میرا جینا مر نا مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے تحریک نجات کے مشکل دور میں ہم نے پارٹی کے لیے یکجا ہو کر مقابلہ کیا اور انشا ء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے جس پر میاں نواز شریف نے خوش ہو کر تھپکی بھی لگائی اور کہا کہ آپ کی خدمات کے ساتھ ساتھ آپ کا بیٹا بھی لندن میں مسلم لیگ (ن)کے لیے خدمات سر انجام دے رہا ہے راجہ افرا سیاب نے میاں نواز شریف سے آدھے گھنٹے تک تفصیلی ملاقات کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما زبیر گل اور صدر مسلم لیگ (ن) بریڈ فو رڈ راجہ کامران سیاب بھی مو جو دتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں