کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کا چولستان کی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) چولستان میں بھوک اور پیاس کی شدت کے باعث انسانی جانوں کے ذیاں کے خدشات کے پیش نظر آج المرکزجہلم کے کمیٹی روم میں امرکز کونسل اور اس کی ذیلی تنظیموں کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم،میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم جہلم اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ جہلم کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،محمد امین میر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،ارشد محمود مبارک،شاہد جلیل سیٹھی،محمد ارشد احمد مرزا اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔اس ہنگامی اجلاس میں چولستان میں خشک سالی کے باعث انسانی جانوں اور جانوروں کے ذیاں کی بدترین صورتحال کے باعث متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہاں پانی اور خوراک کے ناپید ہونے کے باعث جو بد ترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔اس کے لیئے وہاں کے مکینوں کی امداد کے لیئے کچھ کیا جا سکے۔چنانچہ مندرجہ بالا عہدیداران کے متفقہ فیصلے کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ان کی امداد کے لیئے منظور کی گئی جو ایک آدھ دن تک متعلقہ حکام کے حوالے کر دی جائے گی۔اس موقع پر موجود اناسی ہزار کی رقم موقع پر ہی جمع کر لی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں