جہلم شہر و گردونواح میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم شہر و گردونواح میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا، تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کیساتھ ساتھ کہیں پر ہلکی اور کہیں پر تیز ہواء سے موسم قدرے خوشگوار رہا، جبکہ کئی علاقوں میں بوندا باندی سے بھی موسم سہانا ہوگیا اس سے قبل سورج سوا نیزے پر تھا تاہم دو دن سے موسم قدرے بہتر اور گرمی کی شدت بھی کم رہی۔دوسری جانب گرمی میں شدت کے باعث ایئر کولروں کی تیاری اور فروخت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جنہیں شہری ہاتھوں ہاتھ خریدنے میں مصروف ہیں۔اس وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ایئرکولر بنانے والے چھوٹے بڑے کاریگروں کی شب وروز محنت کیوجہ سے ائر کولرز کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے،زرائع کے مطابق معیاری ایئر کولرکی قیمت 10 ہزار روپے سے15 ہزار روپے تک مقرر کررکھی ہے جبکہ ایک ائیر کولر کی جالیوں کی بھرائی کے د کاندار 700 سے 1200 روپے تک وصول کررہے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر د کاندار منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں،حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں