جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم حکومت بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کرے،کاروباری سرگرمیاں بحال، لاگت کم اور گرتی ہوئی برآمدات میں اضافہ ہو گا،ان خیالات کا اظہار معروف کارروباری شخصیت صفدر حسین سیٹھی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں مناسب کمی کی جائے تاکہ کاروباری لاگت کم ہو گی، کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملے گی اور گرتی ہوئی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو غیرمعمولی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کا بہترین حل صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ بجلی کے نرخ کم کرنے سے پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی جس سے کاروباری سرگرمیوں کی بہتر بحالی ہو سکے گی۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے مینوفیکچرنگ لاگت کو کم کیا جائے اور برآمدات کا حجم بڑھایا جائے۔ برآمدات کے حجم میں اضافے کا بہترین طریقہ برآمدی مصنوعات کو سستا اور مسابقتی بنانا ہے۔
