ہڑپہ میں امن وامان کے حوالہ سے ڈی پی او ساہیوال ڈی ایس پی صدر سرکل ساہیوال اور ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ سے خصوصی گزارش

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف:

جناب عالی ہڑپہ کا شہری ہونے کے ناطے گزارش ہے کہ اجکل ہڑپہ اسٹیشن عدم تحفظ کا شکار ہے اور آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اسی دوران ایک شہری جان کی بازی بھی ہار چکا جناب عالی پولیس کا کام ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے کہ وہ عوام الناس کے مال وجان کی حفاظت کرے لیکن یہ تب ممکن ہے جب عوام اور پولیس میں کوڈینیش ہو اس سلسلہ میں جناب سے گزارش ہے ہڑپہ میں تمام تاجر برادری سے مذا کرکے وہ تاجر جو کہ لاکھوں کروڑوں کا بزنس کرتے ہیں انہیں پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز رکھنے کا پابند بنایا جائے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے والی تاجر تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور انہیں انتظامیہ بلکل منہ نہ لگائے دوسری بات ہڑپہ میں بنے ٹیکسی سٹینڈ میں انٹری کا پابند بنایا جائے بغیر انٹری کے سواری لےجانے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے تیسری بات ہڑپہ میں بہت سارے ٹاؤن آباد چکے ہیں پتہ نہیں لوگ کہاں کہاں سے آکر آباد ہوئے ہیں انہی ٹاؤنز میں کئی کرمنل لوگ پہلے بھی پکڑے جا چکے ہیں اب بھی ہڑپہ میں ایجنسیز سے رپورٹ کے سرچ آپریشن کیا جائے ۔چوتھی بات ہڑپہ کے ہر گلی محلے میں منشیات کی فروخت پر قابو پایا جائے تو ان شاءاللہ جس سے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ہوگا اور ہڑپہ امن کا گہوارہ بن جائے گا لوگ اپنی نیند جا گیں اور اپنی نیند سوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں