میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس گلشن حقیق ہال المرکزجہلم میں زیرِ صدارت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر شہناز شاہد منعقد ہوا۔اجلاس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جب کہ ہدیہ نعت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پیش کیا۔جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا
جنرل سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے فنانس رپورٹ پیش کی۔اس اجلاس میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ المرکزجہلم اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں کی تمام فلاحی سرگرمیوں کی رپورٹ اخبارات اور سوشل میڈیا کی زینت تو بنتی رہتی ہیں۔مگر کیا ہی اچھا ہو کہ ان سرگرمیوں کی رپورٹس فیس بک کی بھی زینت بنا کریں۔جس پر انفارمیشن سیکرٹری اختر شاہ عارف نے بتایا کہ ان تمام سرگرمیوں کی رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ فیس بک کی بھی زینت بنتی رہتی ہیں۔
ایم سی ڈبلیو سنٹر کی رپورٹ ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی میں باوجود المرکز میں کچھ تعمیراتی کام ہونے کے یہ سنٹر جو تقریباً آدھے سے زیادہ ماہ بند رہا اس کے باوجود 31-سے زیادہ مریض خواتین اور بچے مستفید ہوئے۔
“تجوید قرآن کلاس”کے حوالے سے سیدہ شاہدہ شاہ نے بتایا کہ سوموار سے اس کلاس کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔جڈ کے اوقات سہ پہر ساڑھے تین تا چار بجے ہوں گے۔اس کلاس کے لیئے سکاٹ لینڈ سے محترمہ بشریٰ اقبال صاحبہ نے ایک جدید نیا”آیڈیو ساونڈ سسٹم”بھی عطیہ کیا۔اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مورخہ 08-جون2022ء بروز بدھ سہ پہر دو بجے تا چار بجے Sizzelor’s Restorent میں مختلف بیماریوں سے آگہی اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا۔جہاں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اس موضوع پر لیکچر دیں گی۔اس اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر محمد اسد مرزا،مسز فلک ناز سیٹھی،ڈاکٹر فلزہ حقیق،ڈاکٹر عائشہ عمیر،ڈاکٹر مریم فاطمہ اور دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے۔ اس کے بعد سیدہ شاہدہ شاہ نے اپنی شائع شدہ کہانی”سرخ فیتہ”جو کہ ماہنامہ حکایت لاہور کے مئی 2022ء میں شائع ہو چکی ہے اس کے اعزازی شمارے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شاہد تنویر،ڈاکٹر محمد اسد مرزا اور کرنل(ر) محمد عبید مرزا کو پیش کیئے۔جس میں ان کی سماجی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو ایک پر تکلف ٹی پارٹی دی گئی جس کی میزبانی ڈاکٹر شہناز شاہد اور ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ نے کی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں