سیاست سے باخبر عوام اب اچھے برے کی تمیز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں

Spread the love

سیاست سے باخبر عوام اب اچھے برے کی تمیز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں. امپورٹڈ حکومت جو اسلام اور پاکستان دشمن ہے اور غیروں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں. اسرائیلی دورے مسلمان دشمن پالیسی کو اپنانے کی مترادف ہے. امریکی غلامی سے نجات دلانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیجئے اور حقیقی آزادی جنگ کے لئے پاکستان کی خاطر جہاد سمجھ کر امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے . شاہد شینواری
پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خان شینواری کے حجرے میں حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت علاقائی مشران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد شینواری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے قوم پر مہنگائی کے بم گرا کر عوام کا جینا حرام کردیا انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن اور غیروں کے آلہ کار حکومت پاکستانی قوم کو امریکی غلام بنانا چاہتے ہیں جو ان کی بھول ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اب پاکستانی قوم کو ان سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم عمران خان کے ساتھ اس حقیقی جہاد میں ساتھ دیجئے انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہو چکے ہیں اچھے برے کی تمیز کرسکتے ہیں امپورٹڈ حکومت کو اب گھر جانا ہوگا کیونکہ حکومت ان کی بس کی بات نہیں یہ ٹولہ وزارتوں کی پیچھے بھاگ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں