موجودہ وفاقی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری پی ٹی ائی بلوچستان
کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں خلجی قومی پارٹی کے عہدیداروں کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے حکمران کرپشن کیسز میں یا تو ضمانت پر ہے یا ملک سے باہر فرار ہوئے ہیں پاکستان میں اس وقت اشیاء خورد نوش کی قیمتیں دیگر ایشیائی ممالک کے نسبت سب سے زیادہ ہے اور ایشیا میں سب سے زیادہ غربت اور بے روزگاری بھی پاکستان میں ہے امپورٹڈ گورنمنٹ کے آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کو ساٹھ روپے فی لیٹر بڑھانا غریب لوگوں سے دو وقت کی روٹی چیننے کے مترادف ہے موجودہ وفاقی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ایم فور دیگر ممالک سے دھڑا دھڑ سود پر قرضے لے کر پاکستان کو مزید مقروض کر دیا اس امپورٹڈ حکومت کو گھر نہیں بھیجا گیا تو پاکستان کے غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی ملنا بہت مشکل ہو جائے گا پاکستان کے ساری کرپٹ سیاسی پارٹیاں اور ان کی نیب زدہ چور قیادت اس وقت صرف اپنے پیٹ بھرنے کے لیے اور کرپشن کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر ملک پر قابض امپورٹڈ وفاقی حکومت رضاکارانہ طور پر اقتدار سے الگ ہو کر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان نہیں کرتے تو ایک بار پھر پورے پاکستان سے لاکھوں عوام اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور اس وقت تک لاکھوں افراد کا احتجاج جاری رہے گا جب تک اسمبلیاں تحلیل اور ملک میں نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوتا، پریس کلب کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے خلجی قومی پارٹی کے سربراہ سردار نعمت اللہ سلمان خیل، مولانا مفتی غازی کمال قادری صاحب، مفتی عبدالہادی اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے خلجی قومی پارٹی کے رہنماؤں کو شمولیت پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے خلجی قومی پارٹی کے سربراہ سردار نعمت اللہ سلیمان خیل اور ان کے ساتھیوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے کو سراہا اور انہیں خوش آمدید کہا، اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکٹری مبین خان خلجی، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان نذیر خان اچکزئی، ملک نصیب اللہ بیٹنی، داؤد خان پانیزئی، عالم کاکڑ، داؤد شاہ کاکڑ، اسرار کاکڑ، جمعہ خان خلجی ودیگر سنئیر رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔