حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت اپنا فریضہ سمجھتے ہیں،اصغرخان اچکزئی

Spread the love

اقتدار ہو نہ ہو قوم کو شعوری بنیادی پر منظم کرتے رہینگے۔صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروصوبائی پارلیمانی لیڈراصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ اے این پی پشتون قومی تحریک کے تسلسل کی حیثیت سے پشتونوں کی ترقی خوشحالی اتحاد بھائی بندی پشتون ولی کے فروغ کیلئے پر امن سیاسی جمہوری جدوجہدپر یقین رکھتی ہے ہم زئی وخیلی کی بنیاد پر قوم کی تقسیم کے خلاف ہے ہم کسی سے نظریہ اور فکر کی بنیاد پر نفرت کے قائل نہیں بلکہ نفرت سے نفرت کرتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ پشتونوں کی اتفاق واتحاد کیلئے نامساعد حالات کے باوجود میدان عمل میں موجود رہے گرچہ اس پر خار راستے میں جانوں کے نذرانے تو پیش کئے لیکن اغیار اور قوم دشمن قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے حلقے کے عوام کی بلا تفریق خدمت کسی پراحسان نہیں بلکہ اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اقتدار ہو نہ ہو قوم کو شعوری بنیاد پر منظم کرتے رہیںگے نئے شامل ہونیوالے دوستوں کو فکر باچاخان نظریہ ولی خان اور اسفندیار ولی خان کی قیادت میں متحد اور سرخ پرچم تلے جمع ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن نیوکلی ڈایان میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یارصوبائی کونسل رکن خان امان اللہ خان اچکزئی ضلعی ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل کلیم اللہ حکمت یار عبدالقدیم حاجی برکت محمد اعظم نصیب اللہ ماسٹر شراف الدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی برکت اپنے خاندان سمیت ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے فکر باچا خان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتون وطن کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل سے جان خلاصی کا واحد حل ایک منظم مضبوط قومی جماعت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں