کورونا کے دور سے سرد رہنے والی ہندوستانی فلم انڈسٹری دوبارہ سرگرم ہو گئی ہے

Spread the love

زیادہ تر فلمساز ہدایت کاروں نے شوٹنگ کیلئے راجستھان کے شہر جودھ پور کی جانب رخ کیا ہے۔

ممبئی(نمائندہ ایم آئی ظاہر)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کورونا کے دور میں ڈھائی سال سے سرد رہنے والی ہندوستانی فلم انڈسٹری دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔اس بار بالی وڈ، بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے زیادہ تر فلمساز ہدایت کاروں نے مشہور شخصیت کی پارٹیوں اور شوٹنگ کے لیےخوبصورت مقام راجستھان کے شہر جودھ پور کی جانب رخ کیا ہے۔ہدایت کار سدھیر مشرا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم افواہ کی 60 دن تک اندرون شہر جودھ پور، بلیو سٹی اور آس پاس کے علاقوں میں شوٹنگ ہوگی۔ان دنوں ریئلٹی شو سویم ور میکا دی ووہٹی کی شوٹنگ جودھ پور کے بنڈ روڈ علاقے کے ہوٹل میں چل رہی ہے۔اسی طرح ساؤتھ انڈین فلموں کی شوٹنگ اگلے مہینے شروع ہوگی۔پچھلی دو تین دہائیوں میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بنگالی، تیلگو، تامل اور راجستھانی فلموں کی شوٹنگ جودھ پور میں ہوچکی ہے۔متعدد فلموں کی شوٹنگ کا مرکز سال 1998 میں سلمان خان کی فلم میری گولڈ، ویر، تیرے نام، سورج بڑجاتیا کی فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کے ہیرو کی شوٹنگ جودھ پور کے آس پاس کے مقامات پر کی گئی تھی۔ ہالی ووڈ فلموں میں ‘دی دارجلنگ لمیٹڈ’، ‘وینٹی فیئر’، ‘کم’، ‘جنگل بک’، ‘نائٹ ود کنگ’، ‘میری گولڈ’، ‘لیجیونیڈی ویلو’، ‘شاپرز چیلنج’ اور ‘ریٹرن دی بیٹمین’ شامل ہیں۔ اور پارٹیشن سمیت 20 سے زائد فلموں کی شوٹنگ ہو چکی ہے۔بالی وڈ فلموں میں اکبر خان کی ‘تاج محل’ مہیش بھٹ کی ‘آوارپن’ کمل ہاسن کی ہندوستانی، پرینیتی چوپڑا اور سوشانت راجپوت کی فلم ‘شدھ دیسی رومانس’ شاہد کپور کی ‘دل بولے ہڑپا’ نانا پاٹیکر اور شاہ رخ خان کی ‘ شکتی دی پاور’ سمیت بالی ووڈ کی فلمیں شامل ہیں۔کرشمہ کپور کی ‘ڈینجرس عشق’ ہیما مالنی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ‘ٹیل می اے خدا’، کپل شرما کی ‘کس -کسے پیار کروں’سمیت ‘ایک پہءلی لیلا’ اکشے کمار کی ‘ہولی ڈے’ انوشکا شرما کی ‘این ایچ 10’ اور آشوتوش گووریکر کی ‘اکبر جودھا’،۔ اکیرا کی ‘ایئر لفٹ’ بگ بی امیتابھ بچن کی ٹھگز آف ہندوستان ‘کنگ فو یوگا،اور وائسرائے ہاؤس’ کی شوٹنگ جودھ پور میں شوٹنگ ہوئی ہے۔چھوٹے پردے پر بھی چھایا جودھپور چھوٹے پردے پر نشر ہونے والے سیریلز کی شوٹنگ کے لیے بھی پروڈیوسرز جودھ پور کا انتخاب کر ذہے ہیں۔اس سے قبل ایکتا کپور اپنے کئی سیریلز کی شوٹنگ جودھ پور میں کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ سیریلز جیسے دیا اور باتی، ڈریم گرل، سی آئی ڈی، بالیکا ودھو، بھوت ناتھ اور وکرم ویتال وغیرہ ٹی وی سیریلز کی کئی قسطوں کی شوٹنگ جودھپور میں مکمل ہوئیں۔ حال ہی میں بنی چاؤ ہوم ڈیلیوری سیریل کی کئی قسطوں کی جودھ پور میں شوٹنگ کی گیی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں