جہلم کی مشہور ومعروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا ایک سفید پوش گھرانے کی بیٹی کی شادی کے لیئے جہیز کا عطیہ

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) اس پر آشوب دور میں بھی اللّٰہ پاک کے ایسے نیک بندے موجود ہیں جو دکھی اور پریشان حال لوگوں کی پریشانیوں اور دکھوں کو دور کرنے کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔ایسی ہی ایک جہلم کی مشہور ومعروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ہیں جو ہمہ وقت دوسروں کے کام آنے کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہیں کہیں سے پتہ چلا کہ کسی سفید پوش گھرانے کی بیٹی شادی ہو رہی ہے اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ بیٹی کی شادی کے فرض سے سبکدوش ہو سکیں۔چنانچہ انہوں نے اس لڑکی کو اپنی بیٹی جان کر اس کو لاکھوں روپے کی مالیت کا جہیز دیا۔
لڑکی کے والدین فرحت کمال ضیاء صاحب کو جھولیاں پھیلا پھیلا کر دعائیں دے رہے ہیں۔
فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ اس سے پہلے چھبیس سفید پوش گھرانوں کی بیٹیوں کو جہیز دے چکے ہیں۔اور یہ ستائیسواں سفید پوش گھرانہ ہے جس کی بیٹی کو انہوں نے لاکھوں روپے کی مالیت کا جہیز دیا ہے۔۔
ہم سب کی دلی دعا ہے کہ اللّٰہ رب العزت انہیں ان کی تمام نیکیاں قبول فرمائے ۔ ان کو جزائے خیر دے۔ اور انہیں صحت وتندرستی اور خوشیوں والی لمبی زندگی عطا فرمائے ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے آمین یارب العالمین۔
بیشک ایسے عظیم لوگ ہی انسانیت کے ماتھے کا خوبصورت جھومر ہوتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں